کتاب حلیۃ الاولیا میں حضرت سیدنا مولا علی علیہ السلام اور حضرت سیدنا امام حسن علیہ السلام کے درمیان یعنی باپ بیٹے کے درمیان مکالمہ. ایک بہترین نصیحت آموز اور عارفانہ مکالمہ: حضرت امام علیؑ : راہ راست کیا ہے؟ حضرت امام حسن ؑ : برائی کو بھلائی کے ذریعہ دورکرنا حضرت امام علی ؑ : شرافت کیا ہے؟ حضرت امام حسنؑ : خاندان کو جوڑ کر رکھنا اور ناپسندیدہ حالات کو برداشت کرنا حضرت امام علیؑ : سخاوت کیا ہے؟ حضرت امام حسنؑ : فراخی اور تنگ دستی دونوں حالتوں میں خرچ کرنا حضرت امام علی ؑ: کمینگی کیا ہے؟ حضرت امام حسنؑ : مال کو بچانے کے لئے عزت گنوا بیٹھنا حضرت امام علی ؑ : بزدلی کیا ہے؟ حضرت امام حسن ؑ : دوست کو بہادری دکھانا اور دشمن سے ڈرتے رہنا حضرت امام علی ؑ : مالداری کیا ہے؟ حضرت امام حسن ؑ: اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی رہنا، خواہ مال تھوڑا ہی کیوں نہ ہو حضرت امام علی ؑ: بردباری کیا ہے؟ حضرت امام حسن ؑ: غصے کو پی جانا اور نفس پر قابو رکھنا حضرت امام علی ؑ: بے وقوفی کیا ہے؟ حضرت امام حسن ؑ : عزت دار لوگوں سے جھگڑا کرنا حضرت امام علی ؑ : ذلت کیا ہے؟ حضرت امام حسن ؑ : مصیبت کے وقت جزع فزع کرنا حضرت امام علی ؑ : تکلیف دہ چیز کیاہے؟ حضرت امام حسن ؑ : لایعنی اور فضول کلام میں مشغول ہونا حضرت امام علی ؑ : بزرگی کیا ہے؟ حضرت امام حسن ؑ : لوگوں کے جرمانے ادا کرنا اور جرم کو معاف کرنا حضرت امام علی ؑ: سرداری کس چیز کا نام ہے؟ حضرت امام حسن ؑ : اچھے کام کرنا اور برے امور ترک کردینا حضرت امام علی ؑ : نادانی کیا ہے؟ حضرت امام حسنؑ : کمینے لوگوں کی اتباع کرنا اور سرکش لوگوں سے محبت کرنا حضرت امام علی ؑ : غفلت کیا ہے؟ حضرت امام حسن ؑ : مسجد سے تعلق ختم کرلینا اور اہل فساد کی اطاعت کرنا حلیۃ الأولیاء:۲/۳۶، المعجم الکبیر:۳/۶۸ Get link Facebook X Pinterest Email Other Apps March 22, 2022 Read more